حکومت جون میں ایک ہزارآئی سی یو بیڈز کی فراہمی یقینی بنائے گی،اسدعمر
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرزفراہم کئے،حکومت جون میں ایک ہزارآئی سی یوبیڈزکی فراہمی یقینی بنائے گی۔
وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وباء ، بڑھتے ہوئے اضافے اور روک تھام کے عملی اقدامات سمیت مختلف انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
اسد عمرنے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ ایک ہفتے میں 250وینٹی لیٹرزچاروں صوبوں ،آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کوفراہم کئے ،وفاقی حکومت جون میں ایک ہزارآئی سی یوبیڈزکی فراہمی یقینی بنائے گی۔
وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا تھاکہ صحت کے نظام میں صوبوں سےتعاون جاری ہے،تمام اقدامات صوبوں کی مشاورت سےہورہے اسپتالوں کیلئے خصوصی پیکیج مرتب کیا جائے گا۔
این سی اوسی کے اجلاس میں مردان،صوابی اورپشاورکے اسپتالوں میں بیڈزکی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔